• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کہا جاتا آپ خلیل الرحمٰن قمر کی بیوی ہیں، آپ کو کاسٹ نہیں کرسکتے، ایشل فیاض

شائع May 5, 2021
اداکارہ خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کاف کنگنا میں کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کاف کنگنا میں کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ ایشل فیاض نے معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر سے گزشتہ برس شادی کی افواہوں پر ایک مرتبہ پھر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلنے کے بعد انہیں کام ملنا مشکل ہوگیا تھا اور انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ ڈراما ساز کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام نہیں کیا جا سکتا۔

ایشل فیاض اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی کی افواہیں جنوری 2020 میں پھیلی تھیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔

دونوں کی شادی کی افواہیں اس وقت پھیلیں جب 2019 کے آخر میں خلیل الرحمٰن کی فلم کاف کنگنا میں ایشل فیاض ایکشن میں دکھائی دیں۔

شادی کی افواہوں کے بعد خلیل الرحمٰن قمر، ان کی پہلہ اہلیہ اور خود ایشل فیاض نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔

ایشل فیاض اور خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پوسٹس اور مختلف انٹرویوز میں شادی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان صرف ہدایت کار اور اداکار جیسا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟

شادی کی افواہوں کے ایک سال بعد اب دوبارہ بھی ایشل فیاض نے مذکورہ معاملے پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ افواہوں سے جہاں ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی، وہیں انہیں پروفیشل زندگی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

جنوری 2020 میں دونوں کی شادی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جنوری 2020 میں دونوں کی شادی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ندا یاسر کے رمضان شو میں ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کے معاملے پر دوبارہ کھل کر بات کی اور کہا کہ افواہوں کے بعد ان کا فرض تھا کہ وہ ان کی وضاحت کرے، اس لیے انہوں نے اس وقت بھی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

ایشل فیاض کے مطابق افواہوں کے بعد ان سے ان کے قریبی رشتہ دار، ساتھی اداکار اور مداح بھی خلیل الرحمٰن قمر سے شادی سے متعلق پوچھتے تھے اور انہیں معلوم ہے کہ وہ افواہوں کس نے اور کیوں پھیلائی تھیں؟

ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد ڈراما ساز کی اہلیہ نے بھی ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے افواہیں پھیلانے والے بعض بلاگرز کو جھاڑ بھی پلائی تھی۔

اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی فرق پڑا اور انہیں لوگ کام دینے سے گھبرانے لگے تھے۔

ایشل فیاض نے بتایا کہ افواہوں کے بعد انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کی بیوی ہیں، ان کے ساتھ کام نہیں کیا جاسکتا، کیوں کہ انہیں کاسٹ کرنے کے بعد ممکنہ طور ڈراما نگار پروڈیوسر کو فون کرکے کہہ سکتے ہیں کہ ان کی بیوی فلاں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے انہیں ڈپریشن کا بھی سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں تنقید برداشت کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں: کیا خلیل الرحمٰن نے ایشل فیاض کو 'دوسرے درجے کی عورت' کہا؟

ساتھ ہی ایشل فیاض نے بتایا کہ افواہوں کے باوجود ان کے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور جلد ہی وہ ڈراما نگار کی فلم ’میں ہوں تیری گلناز ‘ میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

مذکورہ پروگرام میں ایشل فیاض کے علاوہ اداکارہ نازش جہانگیر، جویریہ عباسی اور عصمت زیدی بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے بھی اپنے ساتھ مسائل کا ذکر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024