• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

علی ظفر کے نعتیہ کلام کی تعریفیں

شائع May 5, 2021
نعتیہ کلام پر گلوکار کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ
نعتیہ کلام پر گلوکار کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ

گلوکار علی ظفر نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

علی ظفر نے 4 مئی کو ’بلغ العلى بكماله‘ کے عنوان سے نعت کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا۔

علی ظفر کی جانب سے نعتیہ کلام کی ویڈیو جاری کرتے ہی، سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں نے گلوکار کی تعریفیں کیں۔

جاری کیے گئے نعتیہ کلام میں علی ظفر کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے صحن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کی جانب سے نعتیہ کلام جاری کیے جانے پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں لوگوں نے ان کے کلام کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر بھی کیا۔

’بلغ العلى بكماله‘ کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جب کہ اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔

نئے نعتیہ کلام سے قبل بھی علی ظفر نے 2019 میں حمد و نعت جاری کی تھی، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

علی ظفر نے ماضی میں بھی رمضان المبارک میں حمد و نعت جاری کی تھی اور اس مرتبہ بھی انہوں نے نعتیہ کلام کو ماہ مبارک میں ریلیز کیا۔

علی ظفر کے علاوہ استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم جیسے بڑے گلوکار بھی وقتا بوقتا نعتیہ و حمدیہ کلام جاری کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024