• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایران میں سوئٹزرلینڈ کی سینئر سفارتکار عمارت سے گر کر ہلاک

شائع May 5, 2021
خاتون سیکریٹری دارالحکومت تہران کی بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئیں— فوٹو: رائٹرز
خاتون سیکریٹری دارالحکومت تہران کی بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئیں— فوٹو: رائٹرز

ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے میں تعینات سینئر سفارتکار اور خاتون سیکریٹری دارالحکومت تہران کی بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ سوئس سفارتکار اسی بلند عمارت سے گر کر ہلاک ہوئیں جس میں وہ رہائش پذیر تھیں۔

مزید پڑھیں: اسپین: ایرانی سفارت کار کا بیٹا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سوئٹزرلینڈ کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والی خاتون کا نام بتائے بغیر کہا کہ ایران میں سفارتخانے کی ایک خاتون حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئس وزارت خارجہ اور وفاقی قونصلر اگنازیو کسیس اس حادثے کے بعد گہرے صدمے سے دوچار ہیں اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

ایرانی ایمرجنسی سروس کے ترجمان مجتبیٰ خالد نے کہا کہ منگل کو ایک ملازم خاتون سفارتکار کے گھر آیا اور انہیں گھر نہ پا کر وہ انہیں ڈھونڈنے نکلا اور پھر ایک مالی کی نشاندہی پر ان کی لاش ملی۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والی خاتون سوئس سفارتخانے میں فرسٹ سیکریٹری تھیں اور ان کی عمارت سے گرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں وہ سکی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والی خاتون کی عمر 51 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی ریلی کو دھماکے سے اڑانے کی سازش،ایرانی سفارتکار سمیت 5 گرفتار

پولیس کے مطابق وہ جائے وقوع پر پہنچے تو خاتون مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ 1979 میں امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک سوئٹزرلینڈ، ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024