• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شائع May 4, 2021
آرمی چیف سعودی عرب میں فوجی اور سول حکام سے ملاقات کریں گے—فائل/فوٹو: اے پی
آرمی چیف سعودی عرب میں فوجی اور سول حکام سے ملاقات کریں گے—فائل/فوٹو: اے پی
آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے—فوٹو: اے پی پی
آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے—فوٹو: اے پی پی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اس سرکاری دورے کے دوران فوجی و سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

قبل ازیں 29 اپریل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےبریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مئی کے شروع میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچے تھے۔

سعودی وزارت دفاع نے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل فیاض بن حماد الرویلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بعد ازاں سعودی ہم منصب اور سعودی عرب کے کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) فہد بن ترکی السعود سے آرمی چیف اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی اور انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیاض بن حماد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024