• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کامیاب شادی کے پیچھے چھپا یہ راز جانتے ہیں؟

شائع May 4, 2021
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کے خیال میں کسی خوش باش شادی شدہ جوڑے کے کامیاب تعلق کے پیچھے کیا راز چھپا ہوتا ہے؟

درحقیقت شریک حیات میں بہترین دوست کو ڈھونڈ لینا ازدواجی زندگی کو زیادہ خوش باش بناتا ہے۔

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ شریک حیات کی شکل میں اچھا دوست اس تعلق کو زیادہ مضبوط اور پرمسرت بناتا ہے۔

تحقیق میں ایسے جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا جو 15 سال سے زیادہ عرصے سے خوش باش زندگی گزار رہے تھے۔

ان جوڑوں سے شادی کی کامیابی کے راز کے بارے میں پوچھا گیا اور اکثر نے جواب دیا کہ ان کا شریک حیات ان کا بہترین دوست بھی ہے۔

دوسرا سب سے زیادہ دیئے جانے والا جواب یہ تھا کہ وہ شریک حیات کو ایک انسان کے طور پر پسند کرتے ہیں جو کہ دوستی پر مبنی محبت کا ایک اور اہم پہلو بھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات سے گہری اور مستحکم دوستی نہ صرف زندگی کو خوش باش بناتی ہے بلکہ اس سے جذباتی، جسمانی اور ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوستی پر مبنی محبت، قربت کا احساس اور مشترکہ مفادات جوڑوں کا اطمینان بڑھاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ جوڑوں میں اچھی دوستی انہیں ایک دوسرے سے قریب لاتی ہے اور وہ زندگی میں زیادہ اطمینان محسوس کرتے ہیں ۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اپنے بہترین دوست سے شادی کرنے سے مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اسی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اوسطاً مردوں کے مقابلے میں بہت کم خواتین شریک حیات کو اپنا بہترین دوست تصور کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024