• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

آئی فون 13 میں سام سنگ کا تیار کردہ 120 ہرٹز ڈسپلے دیئے جانے کا امکان

شائع May 4, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

آئی فون 13 (یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا) ایپل کا پہلی اسمارٹ فون سیریز ہوگی جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے موجود ہوگا۔

اس حوالے سے لیکس تو پہلے ہی سامنے آرہی تھی مگر اب ایک نئی رپورٹ میں تصدیق اس کی تصدیق کی گئی۔

درحقیقت سام سنگ کی جانب سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرنے والی ایل ٹی پی او امولیڈ اسکرینز ایپل کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ ڈسپلے اس سیریز کے مہنگے فونز یعنی آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس میں دیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ فونز میں تو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے مگر ایپل کی جانب سے پہلی بار کسی آئی فون کا حصہ 2021 میں بنایا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ 120 ہرٹز ڈسپلے آئی فون 12 سیریز مٰں دیا جائے گا مگر کمپنی نے اس خیال کو ڈراپ کردیا۔

مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون 13 سیریز میں 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ اس سال کے آئی فونز کی قیمتیں گزشتہ سال کے ماڈلز جتنی ہی ہوگی اور چونکہ اس بار کوئی خاص اپ گریڈ نہیں کی جارہی تو قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں۔

ڈیزائن کے لحاظ سے بھی یہ نئے آئی فونز گزشتہ سال کے ماڈلز سے ملتے جلتے ہوں گے۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپپلے ہوسکتا ہے۔

تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار آئی فونز کا نوچ کچھ مختصر ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی فون 13 سیریز کے ماڈلز کو ستمبر کے وسط میں متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024