• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میکسیکو: پُل ٹوٹنے کے باعث میٹرو ٹرین زمین پر آگری، 23 افراد ہلاک

شائع May 4, 2021
پُل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا — فوٹو: رائٹرز
پُل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا — فوٹو: رائٹرز

میکسیکو کے دارالحکومت میں میٹرو لائن کا پُل ٹوٹنے کے باعث ٹرین زمین پر گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق پُل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا۔

میکسیکو سٹی کے میئر کلاؤڈیا شین باؤم نے صحافیوں کو بتایا کہ 'حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے'۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ اولیووز اسٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر فائرنگ، 24 افراد ہلاک

یہ میکسیکو سٹی کی میٹرو کو 1969 میں افتتاح کے بعد پیش آنے والے خوفناک حادثات میں سے ایک ہے، جس میں لگ بھگ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد ٹرین میں سوار افراد کے عزیز و اقارب جائے وقوع پر جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔

درجنوں ایمرجنسی ورکرز نے تباہ شدہ بوگیوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں ملبہ غیر مستحکم ہونے کے خوف کے باعث کام روکنا پڑا۔

مزید پڑھیں: میکسیکو: جیل میں فسادات سے 30 ہلاک

کلاؤڈیا شین باؤم نے کہا کہ 'اس وقت ریسکیو کا کام روک دیا گیا ہے کیونکہ ٹرین بہت کمزور ہے اور کام جاری رکھنے کے لیے کرین طلب کی گئی ہے'۔

ایک نامعلوم عینی شاہد نے میکسیکن ٹی وی نیٹ ورک 'ٹیلی ویزا' کو بتایا کہ 'اچانک میں نے دیکھا کہ اسٹرکچر لرز رہا ہے'۔

واضح رہے کہ اکتوبر 1975 میں دو میٹرو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024