• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

جان کیری کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات

شائع August 14, 2013

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اے پی فوٹو۔۔۔۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اے پی فوٹو۔۔۔۔

برازیلیا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیلی آبادیوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتنیاہو سے جمعرات کے روز گفتگو کی جسکے بارے میں انکا کہنا تھا کہ یہ 'دوستانہ اور کھلے' ماحول میں واقع ہوئے۔

کیری کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے فلسطینی حکام اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیری فلسطینی صدر کے ساتھ بھی مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کچھ فلسطینوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا بائیکاٹ کردینا چاہیئے جو کہ بدھ سے دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔

اسرائیل نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے کہ وہ ویسٹ بنک اور مغربی یروشلم میں تقریباً 3100 مکان تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

برازیلین وزیر خارجہ اینٹونیو پٹریوٹا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیری نے امریکی موقف دہراتے ہوئے کہ ان کا ملک ایسے کسی منصوبے کو 'غیر قانونی' تصور کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025