• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس مختلف ترکیب سے مزیدار اچاری سموسے اب گھر میں بنائیں

شائع May 4, 2021
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

ماہ رمضان المبارک میں جب تک دسترخوان پر سموسے، پکوڑے، رولز اور چٹ پٹے روایتی کھانے نا ہوں افطار کا مزا نہیں آتا۔

اس لیے رمضان میں افطار کے لیے کچھ نت نئی اور آسان سی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں۔

یوں تو آلو، قیمے اور چکن کے سموسے بازار میں عام ملتے ہیں اور گھر میں آسانی سے تیار کرلیے جاتے ہیں۔

ویسے تو سموسے تکون شکل میں ہی عام ہیں اور اسی صورت میں قبول کیے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے اچاری پوٹلی سموسہ کا نام سنا ہے۔

اگر نہیں سنا تو یہاں ہم اچاری پوٹلی سموسہ کی ایک آسان سی ترکیب بتارہے ہیں جو گھر میں تیار کرکے داد وصول کی جاسکتی ہے۔

اجزا

میدہ- 2 کپ

نمک- آدھا چائے کا چمچ

گھی- 2 کھانے کے چمچ

پانی -حسبِ ضرورت

زیرہ -ایک کھانے کا چمچ

سوکھا دھنیا- ایک کھانے کا چمچ

کٹی لال مرچ -ایک کھانے کا چمچ

خشک میتھی -آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر -آدھا کھانے کا چمچ

نمک- ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر-ایک کھانے کا چمچ

کلونجی- ایک چائے کا چمچ

ابلے ہوئے آلو- 5 عدد

دھنیا -1کپ (کٹا ہوا)

سبز مرچیں - 2 کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)

سبز پیاز- آدھا کپ

اچاری مصالحہ -3 کھانے کے چمچ

تیاری کی ہوئی ڈو

کھانے کا تیل - تلنے کے لیے

ترکیب

سموسوں کی ڈو بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، نمک اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس میں پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

اچاری مصالحہ بنانے کے لیے سونف، زیرہ، سوکھا دھنیا، کٹی لال مرچیں، لال مرچیں پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔

اب ایک باؤل میں تیار کیا ہوا مصالحہ، سوکھی میتھی اور کلونجی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اچاری مصالحہ تیار ہے۔

آلو کا آمیزہ بنانے کے لیے ایک باؤل میں ابلے ہوئے ٹماٹر، دھنیا، سبز مرچیں، سبز پیاز اور اچاری مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس کے بعد ایک میٹ پر تیار کی ہوئی ڈو رکھیں اور اسے دو حصوں میں کاٹ لیں، پھر ایک حصہ لے کر پیڑا بنائیں اور بیلنے سے بیلیں۔

اب کٹر یا کسی برتن کی مدد سے ڈو کو گول شکل میں کاٹ لیں اور ان میں آلو کا مکسچر رکھیں۔

پھر ہاتھوں کی مدد سے ڈو کے کناروں کو فولڈ کریں اور پوٹلی بنادیں، اور ڈو کو لمبی اسٹرپس کی شکل میں کاٹ کر سموسے پر پر رِبن کی طرح لگادیں۔

اب کڑاہی مییںتیل گرم کرنے کے بعد سموسوں کو ہلکی آنچ پر لائٹ گولڈن براؤ ن ہونے تک فرائی کریں

مزیدار اچاری پوٹلی سموسہ کو مختلف چٹنیوں کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024