• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مارول یونیورس فیز 4 فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان

شائع May 3, 2021
ایٹیرنلز کی پہلی جھلک میں اینجلینا جولی— اسکرین شاٹ
ایٹیرنلز کی پہلی جھلک میں اینجلینا جولی— اسکرین شاٹ

مارول اسٹوڈیوز نے اپنے سنیماٹک یونیورس کے فیز 4 کے مرحلے کی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

اس مقصد کے لیے سپر ہیروز فلمیں بنانے کے لیے معروف مارول اسٹوڈیوز نے 3 منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں مارول یونیورس کی اب تک ریلیز متعدد فلموں کے کچھ سینز دیئے گئے ہیں جبکہ آنے والی کچھ فلموں کی بھی فوٹیج اس کا حصہ ہے۔

جن نئی فلموں کی فوٹیج اس ویڈیو کا حصہ ہے اس میں بلیک ویڈو اور پہلی ایشیائی سپر ہیرو فلم شیانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز کے ٹریلر تو پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

مگر مارول سنیماٹک اسٹوڈیو کی نومبر 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ایٹیرنلز کی پہلی جھلک بھی اس ویڈیو میں دی گئی ہے۔

اس فلم میں اینجلینا جولی، سلمی ہائیک، کمیل ننجیانی، گیما چن اور دیگر شامل ہیں۔

اس جھلک میں اداکار مختلف لوکیشنز میں دکھائے گئے ہیں اور اینجلینا جولی نے ایک تلوار اٹھائی ہوئی ہے۔

ایٹیرنلز مارول یونیورس کا حصہ بننے والی سپر ہیروز کی نئی ٹیم ہے جو ایسی تاریخی مخلوق ہیں جو ہزاروں برسوں سے زمین میں خفیہ طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔

ایوینجرز اینڈگیم کے ایونٹس کے نتیجے میں یہ ہیروز انسانیت کے سب سے پرانے دشمن ڈیوائنٹس کے خلاف متحد ہوئے ہیں، کلوئی زاؤ اس فلم کی ڈائریکٹر ہیں جن کو حال ہی میں نو مین لینڈ کی ہدایات پر آسکر ایوارڈز دیا گیا تھا۔

فلم میں مارول کی پرانی فلموں کے کچھ اہم لمحات بھی موجود ہیں جیسے ایوینجرز اینڈگیم میں ایوینجرز اسمبل کا منظر۔

مارول کی جانب سے فیز 4 کی فلموں کی ریلیز کی تاریخیں درج ذیل ہیں۔

بلیک ویڈو : جولائی 2021

شیانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز : ستمبر 2021

ایٹیرنلز : نومبر 2021

اسپائیڈر مین نو وے ہوم : دسمبر 2021

ڈاکٹر اسٹرینج اینڈ دی ملیٹ ورس آف میڈنس : مارچ 2022

تھور لو اینڈ تھنڈر : مئی 2022

بلیک پینتھر واکھانڈا فور ایور : جولائی 2022

دی مارولز : نومبر 2022 (ممکنہ طور پر کیپٹن مارول 2)

آنٹ مین اینڈ دی ویسپ کوانٹ مینیا : فروری 2023

گارڈینز آف دی گلیکسی والیم 3 : مئی 2023

ویڈیو کے آخر میں ایک بلیو لوگو بھی ہے جس کا نام نہیں دیا گیا اور یہ ممکنہ طور پر فنٹاسٹک 4 کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024