• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان میں نئی ہونڈا سٹی گاڑی متعارف ہونے کے لیے تیار؟

شائع May 3, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ہونڈا نے عالمی سطح پر گزشتہ دنوں سوک 2022 کو متعارف کرایا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کمپنی پاکستان میں بھی کسی گاڑی کو متعارف کرانے والی ہے۔

اٹلس ہونڈا پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹیزر پوسٹ کیا گیا جس پر لکھا تھا کہ انتظار ختم ہوا۔

کمپنی کی جانب سے تو واضح نہیں کیا گیا کہ کس گاڑی کا انتظار ختم ہوا مگر پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ہونڈا سٹی کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاہم یہ واضح نہیں کہ 6 یا 7 جنریشن میں سے کونسی ہونڈا سٹی پاکستان میں پیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 2009 سے 5 جنریشن ہونڈا سٹی فروخت کی جارہی ہے جبکہ عالمی سطح پر 7 جنریشن ماڈل دستیاب ہے۔

ہونڈا سٹی کا 7 جنریشن ماڈل نومبر 2019 میں پیش کیا گیا تھا اور اگر پاکستان میں اسے متعارف کرایا جاتا ہے تو ٹویوٹا یاریز، چینگن آلسوین اور پروٹون ساگا کا مقابلہ کرے گی۔

سٹی کا 7 جنریشن ماڈل سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ماڈرن ڈیزائن اور فیچرز سے لیس ہے۔

اسی طرح کم قیمت میں مناسب کارکردگی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ واقعی 7 جنریشن ماڈل ہی پاکستان میں متعارف ہوگا کیونکہ 6 جنریشن ماڈل بھی پیش کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

اس وقت پاکستان میں دستیاب ہونڈا سٹی کی قیمت 24 سے 27 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان ہے، نئے ماڈل کی قیمت یقیناً اس سے زیادہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024