• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

اداکارہ حرا مانی نے ڈکیتوں کا سامنا کیسے کیا!

شائع May 2, 2021
اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اسٹوریز میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی— فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اسٹوریز میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی— فوٹو: انسٹاگرام

'دو بول' اور 'کشف' جیسے ڈراموں سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی کا موبائل ان کے گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی تھی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے، ان کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'دو بول' کے بعد حرا مانی کی 'غلطی'

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے۔

تاہم ان کے چھوٹے بیٹے کے گاڑی سے باہر آتے ہی پیچھے سے ایک موٹر سائیکل گاڑی کے پاس آکر رکتی ہے، جو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی گاڑی کے پاس رکتا ہے تاہم کچھ لمحے کے بعد وہ بھی پھر فرار ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے روکتا رہا ہوں، اداکار مانی

حرا مانی نے ایک اسٹوری میں لکھا کہ 'ابراہیم (اداکارہ کا چھوٹا بیٹا) چوری کرنے والوں کی توجہ ہٹانے کی صحیح وجہ بنا'۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے 'دو بول' کے گانے کے بولوں کے انداز میں موبائل چھینے جانے سے متعلق بتایا۔

انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ 'جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے'۔

حرا مانی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے تحفظ سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024