• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا کے باعث بھارت پر سفری پابندی عائد کردی

شائع May 1, 2021
بائیڈن نے سفری پابندیاں عائد کیں—فوٹو: اے ایف پی
بائیڈن نے سفری پابندیاں عائد کیں—فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن پر کورونا وائرس کے گھمبیر حالات کے باعث بھارت پر سفری پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے بھارت سے آنے والے افراد پر داخلے کی پابندی ہوگی۔

پریس سیکریٹری جین پساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی سفارش پر انتظامیہ بھارت سے آنے والوں پر پابندی ہوگی'۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی صورتحال سنگین، یومیہ کیسز ایک مرتبہ پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں کووڈ-19 کے غیرمعمولی کیسز اور وائرس کی کئی اقسام موجود ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر یومیہ کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں.

بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی۔

کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے جہاں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف

گزشتہ ہفتے بھارتی وزیرِ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا.

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024