• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی تصاویر جاری کردیں

شائع April 29, 2021
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے 3 بچے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے 3 بچے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج، برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے شادی کے 10 برس مکمل ہونے پر خصوصی تصاویر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق تصاویر میں شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو نیلے رنگ کے شیڈز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

جن میں سے ایک تصویر ان کی منگنی کی تصاویر کی یاد دلاتی ہے۔

مزید پڑھیں: کیٹ مڈلٹن چوتھی بار ماں بننے والی ہیں؟

شہزادہ ولیم کی اہلیہ کے ساتھ تصاویر ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کی گئیں۔

ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی یہ تصاویر ان کی شادی کی 10ویں سالگرہ سے قبل اسی ہفتے لی گئی ہیں۔

شہزادہ ولیم نے 29 اپریل، 2011 کو کیٹ مڈلٹن سے شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریب کو دنیا بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

شاہی جوڑے کے 3 بچے ہیں، شہزادہ جارج کی عمر 7 برس، شہزادی چارلٹ کی 5 سال جبکہ سب سے چھوٹے شہزادہ لوئس کی عمر 3 سال ہے۔

شادی کی 10ویں سالگرہ کا روایتی تحفہ ٹِن ہے، جسے استحکام اور پائیداری کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

بعدازاں ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شہزادہ ولیم کی، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں شادی کی 10ویں سالگرہ پر پیغامات بھیجنے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

تاہم ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کی شادی کی سالگرہ ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب 12 روز قبل ہی شہزادہ ولیم کے دادا اور شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں جو 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

گزشتہ ماہ برطانوی شاہی خاندان کو ایک دھچکے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے ان کے پہلے بچے سے متعلق نسل پرستی پر مبنی بیانات دیے تھے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری گزشتہ برس شاہی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے اور اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ کیلیفورنیا منتقل ہوگئے تھے۔

—فائل فوٹو:ہیلو میگزین
—فائل فوٹو:ہیلو میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024