• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:26pm

اسٹیٹ بینک نے 'این سی او سی' کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات تبدیل کردیے

شائع April 29, 2021
بینکوں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد جمعرات سے شروع ہوگیا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
بینکوں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد جمعرات سے شروع ہوگیا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد جمعرات سے شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بینک جراثیم سے پاک، قرنطینہ کی گئی نقد رقم فراہم کریں گے

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے۔

اس صورتحال میں جہاں حکومت کی جانب سے مختلف عائد کی جارہی ہیں تو وہیں مختلف شہروں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاک فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہی ہے۔

ملک میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے باعث کاروباری اوقات بھی کم کر دیے گئے ہیں تاہم اشیائے ضروریات کے کاروبار کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025