• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر اور مومن ثاقب جلد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے

شائع April 29, 2021
ویڈیو میں ہانیہ اور مومن ثاقب کو اسکرپٹ سے ڈائیلاگز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے — فائل فوٹوز: انسٹاگرام
ویڈیو میں ہانیہ اور مومن ثاقب کو اسکرپٹ سے ڈائیلاگز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے — فائل فوٹوز: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اور 'مارو مجھے مارو ' کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے مومن ثاقب جلد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف کی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے ایک انسٹاگرام میں پوسٹ میں دونوں کے ساتھ اداکاری سے متعلق بتایا۔

انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہانیہ اور مومن ثاقب کو اسکرپٹ سے ڈائیلاگز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'مارو مجھے مارو' سے مشہور ہونے والے پاکستانی لڑکے کیلئے عالمی اعزاز

شازیہ وجاہت نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'جلد کچھ دلچسپ آرہا ہے، نیا آن اسکرین کپل الرٹ'۔

انہوں نے پوسٹ میں نجی چینل ہم ٹی وی کو بھی ٹیگ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔

شازیہ وجاہت نے اپنی پوسٹ میں 'ڈائریکٹوریل ڈیبیو' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور عندیہ دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'میری سالگرہ کا دن 12 فروری ہے'، ہانیہ عامر وکی پیڈیا پر برہم

جس کے فوراً بعد ہی مختلف اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے شازیہ وجاہت اور نئی آن اسکرین جوڑی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مومن ثاقب ان دنوں نجی چینل ہم ٹی وی کے ڈرامے 'رقصِ بسمل' کا حصہ ہیں اور وہ معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی آنے والی پروڈکشن 'دم مستم' میں بھی نظر آئیں گے۔

دوسری جانب یہ سال 2021 میں ہانیہ عامر کا پہلا پروجیکٹ ہوگا کیونکہ گزشتہ برس 'عشقیہ' اور 'دلربا' کے بعد اسکرین پر نظر نہیں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024