• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

امریکا: نجی اسکول کی ویکسین لگوانے والے اساتذہ کو طلبہ سے دور رہنے کی ہدایت

شائع April 28, 2021
ان دنوں امریکا میں پوری آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
ان دنوں امریکا میں پوری آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

میامی: فلوریڈا کے ایک نجی اسکول نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات کی بنیاد پر ویکسین لگوانے والے اساتذہ کو طلبہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق اسکول نے مؤقف اپنایا کہ ان سے طلبہ کی صحت کو خطرات لاحق ہیں جبکہ اس حوالے سے اساتذہ کی دلیل تمام شواہد کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ناقدین نے سینٹنر اکیڈمی کے اس اقدام کو گمراہ کن معلومات کے خطرات کی مثال قرار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری

خیال رہے کہ امریکا میں ان دنوں پوری آبادی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔

پیر کو والدین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اسکول کی شریک بانی لیلا سینٹنر نے لکھا کہ ویکسین لگوانے والے افراد 'اپنے جسم سے شاید کوئی چیز منتقل کررہے ہیں' جو دوسروں کے لیے خاص طور پر' نظام تولید، بچوں اور خواتین میں معمول کی نشوونما' کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بھی کورونا ویکسین کا استعمال شروع

اسکول کی شریک بانی نے یہ اعتراف کیا کہ یہ دعویٰ ابھی نیا ہے اور اس پر تحقیق نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں اسکول کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے فیکلٹی اور عملے سے درخواست کی گئی کہ وہ اب ویکسین لگوانے کے لیے تعلیمی سال ختم ہونا کا انتظار کریں۔

دوسری جانب عملے کے وہ افراد جو ویکسین لگواچکے ہیں انہیں اس وقت تک اسکول سے چھٹی دے دی گئی ہے جب تک کسی تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوجاتا ہے کہ یہ ویکسین، دیگر افراد کو متاثر نہیں کررہی۔


یہ خبر 28 اپریل، 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024