• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ریڈمی کا پہلا گیمنگ اسمارٹ فون ریڈمی کے 40

شائع April 28, 2021
— فوٹو بشکریہ ریڈمی
— فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے گیمنگ فونز کی مارکیٹ میں پہلا قدم ریڈمی کے 40 گیمنگ ایڈیشن کے ذریعے رکھ دیا ہے۔

کے 40 گیمنگ ایڈیشن میں وہ تمام تر خصوصیات موجود ہیں جو کسی اچچھے گیمنگ اسمارٹ فون میں موجود ہوسکتی ہیں۔

یعنی 120 ہرٹز اسکرین ڈسپلے، 480 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ، فزیکل شولڈر ٹریگرز اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری جو فل چارج پر ایک دن تک آرام سے کام کرسکتی ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ، ڈی سی آئی پی 3 کوریج اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ڈیوائس کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

گیمنگ کے دوران فون کو گرم ہونے سے بانے کے لیے گرافین، گریفائٹ اور ویپر چیمبر کی مدد لی گئی ہے تاہم کوئی بلٹ ان فین موجود نہیں۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جو 42 منٹ میں بیٹری کو مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن کافی منفرد ہے جبکہ ڈیوائس میں جے بی ایل ٹیونڈ اسٹیریو اسپیکرز موجود ہیں۔

اسی طرح ہائی ریزولوشن آدیو اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

یہ فون اپریل کے آخر میں چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1999 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2399 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2699 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ایک خاص بروس لی اسپیشل ایڈیشن بھی پیش کیا جائے گا جس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس اسپیشل ایڈیشن ماڈل کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا فی الحال کمپنی کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024