• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق

شائع April 28, 2021
دھماکے سے پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ جاں بحق ہوئے — فوٹو: غالب نہاد
دھماکے سے پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ جاں بحق ہوئے — فوٹو: غالب نہاد

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس موٹر سائیکل میں نصب کی گئی تھی۔

— فوٹو: غالب نہاد
— فوٹو: غالب نہاد

ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ چند سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔

13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حب میں الہ آباد ٹاؤن کے علاقے میں شہدائے پولیس کے اعزاز میں منعقدہ فٹبال میچ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: سبی کے قریب دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق

قبل ازیں 4 مارچ کو سبی کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور ایک پک اپ میں سفر کر رہے تھے کہ اس وقت سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جب ان کی گاڑی اس علاقے سے گزر رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024