• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شائع April 28, 2021
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا —فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے اور اب اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

علی سفینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

اپنی ٹوئٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ 'دوستو، تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے'۔

علی سفینہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے 'چپکے چپکے' میں گھر داماد مسکین علی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمیع خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

گھر داماد بننے پر انہیں کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جبکہ کچھ کی جانب سے ان کے کردار سے توہین آمیز رویے کو بھی ناپسند کیا گیا تھا۔

تاہم رمضان اسپیشل ڈراموں میں ان دنوں ڈراما 'چپکے چپکے' کی بہت دھوم ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل علی سفینہ نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے 'تاکے کی آئے گی بارات' سے بہت زیادہ شہرت پائی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے میں کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن کورونا وائرس سے متاثر

چند روز قبل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان سے قبل پاکستانی گلوکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس اور سمیع خان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024