• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسمانی وزن میں اضافے سے بچانے میں مددگار آسان عادت

شائع April 27, 2021
یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں تو ایک آسان عادت کو فوری اپنانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بات ناروے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 100 پی اے آئی کے مساوی جسمانی سرگرمیاں اضافی جسمانی وزن کی روک تھام کرتی ہیں۔

پی آئی اے کی اصطلاح پرسنل ایکٹیویٹی انٹیلی جنس کے لیے استعمال ہوتی ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک ہفتے میں کوئی فرد جسمانی طور پر کتنا متحرک رہا۔

100 پی آئی اے ایک ہفتے میں 10 گھنٹے کی چہل قدمی، 75 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمی یا 300 منٹ تک معتدل جسمانی سرگرمیوں کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔

پی آئی اے میں ایسی تمام جسمانی سرگرمیوں کو شامل کیا جاتا ہے جس سے دل کی دھڑکن میں ایک مخصوص سطح تک اضافہ ہو، یعنی دھڑکن کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی پی اے آئی پوائنٹس بھی اتنے زیادہ ہوں گے۔

ان محققین کی سابقہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا ک ایک ہفتے میں 100 پی اے آئی سے دل کی شریانوں کے امراض سے پاک لمبی اور صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 85 ہزار سے زیادہ صحت مند افراد کو شامل کیا گیا اور ان کا جائزہ 20 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔

1984 سے 2008 کے دوران 3 بار ان افراد کا وزن دیکھا گیا اور جسمانی سرگرمیوں کی سطح کے بارے میں پوچھا گیا۔

اسے عرصے میں اوسطاً مردوں اور خواتین دونوں میں اوسطاً 8 کلو گرام جسمانی وزن کا اضافہ ہوا۔

یہ جسمانی اضافہ ان افراد میں نمایاں حد تک کم تھا جو جسمانی طور پر ایک ہفتے میں 100 پی اے آئی پوائنٹس کے مساوی جتنے متحرک تھے۔

تاہم تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ 1980 کی دہائی میں جسمانی طور پر یادہ متحرک نہیں تھے، انہوں نے بھی 1990 اور 2000 کی دہائی کے دوران اضافی جسمانی وزن کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی۔

دنیا بھر میں موٹاپا صحت کے متعدد مسائل کا باعث بنتا ہے اور ہر سال 50 لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمیاں بالغ افراد میں جسمانی وزن میں اضافے کی روک تھام کرتی ہیں، اس نئی تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ ہر ہفتے مناسب جسمانی سرگرمیوں سے موٹاپے سے بچنا ممکن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024