• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بچوں میں بھی کووڈ کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ ہوسکتا ہے، تحقیق

شائع April 27, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے بچوں میں مسلسل تھکاوٹ اور لانگ کووڈ کی دیگر علامات کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں سامنے آئے ہیں۔

تحیق کے دوران محقین نے روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک ہسپتال میں اپریل سے اگست 2020 کے دوران کووڈ کے باعث زیرعلاج رہنے والے 500 سے زائد بچوں کے والدین سے انٹرویو کیے گئے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ایک چوتھائی کے قرہب بچوں میں گھر لوٹنے کے 5 ماہ بعد بھی علامات کا تسلسل برقرار رہا تھا۔

ان میں سب سے عام تھکاوٹ، نیند اور سنسر مسائل سب سے عام تھے۔

بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کی اس تحقیق کے ابتدائی نتائج کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ آن لائن پری پرنٹ سرور پر جاری کیے گئے۔

یہ نتائج حتمی تو نہیں مگر ابتدائی ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ سے متاثر بچوں میں ابتدائی بیماری کے بعد بھی لانگ کووڈ کی علامات کا خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل 518 بچوں میں سے 24 فیصد میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 7 سے 9 گھنٹے بعد بھی علامات کا تسلسل موجود تھا۔

10 فیصد نے تھکاوٹ، 7 فیصد نے نیند میں مداخلت اور 6 فیصد نے سنسری مسائل کو رپورٹ کیا۔

لڑکپن کی عمر میں پہنچ جانے والے بچوں میں چھوٹے بچوں کے مقابلے میں لانگ کووڈ کا خطرہ زیادہ نظر آتا ہے یا الرجی کی تاریخ بھی اس خطرے کو بڑھاتی ہے۔

محقین نے بتایا کہ اگرچہ نتائج ابتدائی ہیں مگر ڈاکٹروں کو بچوں میں لانگ کووڈ کے امکان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اننہوں نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے، تھکاوٹ سب سے عام مسئلہ ہے، ہم ایک یا 2 دن کی تھکاوٹ کی بات نہیں کررہے بلکہ ایسی تھکاوٹ کی بات کررہے ہیں جو مسلسل برقرار رہتی ہے اور اس کی وجہ کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطاب 16 فیصد بچوں میں تھکاوٹ کا مسئلہ ہسپتال سے باہر آتے ہی نمودار ہوگیا تھا اور چند ماہ بعد یہ شرح 12 فیصد تک گھٹ گئی۔

مگر اس کے بعد شرح میں کمی سست ہوگئی، 11 فیصد بچوں کو 7 ماہ بعد بھی اس مسئلے کا سامنا تھا۔

اسی طرح ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد 8 فیصد سے زیادہ بچوں کو سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوا جس مٰں وقت کے ساتھ بہتری آئی مگر 7 ماہ بعد بھی لگ بھگ 6 فیصد نے اس مسئلے کو رپورٹ کیا۔

بالغ افراد میں تو لانگ کووڈ کے حوالے سے کافی کام ہورہا ہے اور اسے اہم مسئلہ سمجھا جارہا ہے مگر اب تک بچوں میں اس حوالے سے زیادہ تحقیق نہیں ہوئی۔

ابتدائی نتائج کے بعد محققین کی جانب سے اب والدین سے ہسپتال میں جانے سے پہلے اور بعد میں بچوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسچارج کے بعد ایک یا اس سے زیادہ علامات کا تسلسل بررار رہنا بچوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

دیگر ہسپتالوں جیسے سوئیڈن اور اٹلی میں بھی حال ہی میں بچوں میں لانگ کووڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

تاہم اس نئی تحقیق میں صرف ایک ہسپتال کے ڈیٹا کو دیکھا گیا تھا اور بچوں کی تعداد زیادہ نہیں تو ابھی کہنا مشکل ہے کہ یہ لانگ کووڈ کا مسئلہ کتنا عام یا کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024