• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

موٹرولا کی موٹو جی سیریز کا انٹری لیول فون متعارف

شائع April 27, 2021
موٹو جی 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

موٹو جی 20 انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹر ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے ڈسپلے میں ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 8 کور یونی سوک ٹی 700 پراسیسر موجود ہے جس میں 2 کورٹیکس اے 75 کورز، 6 کورٹٰکس 55 اور ایک مالی جی 52 جی پی یو کور موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

موٹو جی 20 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے مائی یو ایکس انٹرفیس سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ فون سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اپریل کے آخر تک 2 رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت 149 یورو (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024