• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مزیدار چکن میکرونی چنا چاٹ بنانے کی ترکیب

شائع April 27, 2021
پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ کو بھی افطار کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: شٹراسٹاک
پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ کو بھی افطار کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے—فوٹو: شٹراسٹاک

پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ کو بھی افطار کا اہم ترین حصہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

چنوں کی چاٹ مختلف ترکیبوں سے تیار کی جاتی ہے اور یہاں چکن میکرونی چنا چاٹ کی ترکیب شیئر کی جارہی ہے جسے کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کا دل کرے گا۔

اجزا

سفید چنے- ایک کپ

میکرونی-2 کپ

شملہ مرچ-1/4 کپ

پیاز- 1/4 کپ

ٹماٹر- 1/4 کپ

آلو-آدھا کپ

چکن - ایک کپ

نمکٓ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ- ایک چائے کا چمچ

چلی گارلک ساس- 1/4 کپ

کٹی لال مرچ- ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ-دو کھانے کے چمچ

کھٹائی پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

لیموں کار س-3 کھانے کے چمچ

ہری چٹنی- 1/4 کپ

املی کی چٹنی-1/4 کپ

ترکیب

چنے اور میکرونی کو علیحدہ برتن میں اُبال لیں۔

چلی گارلک ساس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے اسے چکن میں شامل کریں اور ابال لیں اس کے بعد پانی کو خشک کرلیں۔

پھر شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر کو باریک پیس لیں۔

اس کے بعد چنوں میں میکرونی، چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، کھٹائی پاؤڈر ، لیموں کا جوس شامل کرکے مکس کریں۔

اب مزیدار چکن میکرونی چنا چاٹ کو ہری چٹنی اور املی کی چٹنی شامل کرکے پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024