• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شائع April 27, 2021
یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں عبدالہادی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں عبدالہادی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

’چڑیلز‘ ویب سیریز اور ’ڈنک‘ جیسے منفرد موضوع پر بنے ڈرامے میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاسرہ رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر کے ذریعے کیا۔

ایک پوسٹ کے کیپشن میں یاسرہ رضوی نے لکھا کہ 'مانیٹر کا انتظار کرتے ہوئے، انتظار آدھی جاب ہے اور صبر ہی اسے سرانجام دینے کا واحد طریقہ ہے'۔

مزید پڑھیں: یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بی گل کے ساتھ اپنی پروڈکشن کی اسکرپٹ پڑھتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

جس کے بعد مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خود سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تو لوگ حیران رہ گئے، یاسرہ رضوی

خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

بعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024