• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خیبر پختونخوا اسمبلی: فیس بک مونیٹائزیشن کے حق میں قرارداد منظور

شائع April 27, 2021
قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پہلے ہی فیس بک حکام سے ملاقات کر چکے ہیں — فائل فوٹو / اے پی
قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پہلے ہی فیس بک حکام سے ملاقات کر چکے ہیں — فائل فوٹو / اے پی

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'فیس بک' کی مونیٹائزیشن کے لیے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن اسمبلی ضیااللہ بنگش کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فیس بک کی مونیٹائزیشن کے آغاز کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرے تاکہ صارفین بالخصوص نوجوان، میڈیا پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اس سے پیسے کما سکیں۔

واضح رہے کہ مونیٹائزیشن اس عمل کو کہتے ہیں جس میں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مواد اپ لوڈ کرنے کے عوض متعلقہ پلیٹ فارم کی جانب سے صارف کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔

قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پہلے ہی فیس بک حکام سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک کے پلیٹ فارم کے مونیٹائزیشن کے آغاز کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے ملک میں فیس بک کے 5 کروڑ صارفین بالخصوص نوجوان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024