• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ویوو کے 2 گیمنگ فلیگ شپ فونز پیش

شائع April 26, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنے گیمنگ برانڈ آئی کیو او او کے 7 سیریز کے فلیگ شپ فونز کو عالمی سطح پر متعارف کرادیا ہے۔

آئی کیو او او 7 اور 7 لیجنڈ کو بھارت میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

آئی کیو او او 7 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ آئی کیو او او 7 لیجنڈ میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے اور اسے بی ایم ڈبلیو ایم موٹر اسپورٹ کی شراکت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آئی کیو او او 7 لیجنڈ

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر کے ساتھ یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج اور ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم دی گئی ہے۔

فون میں ایک بڑا 4096 اسکوائر ملی میٹر کا ویپر چیمبر موجود ہے جو ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کا کام کرتا ہے۔

7 لیجنڈ میں 6.62 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ سپورٹ موجود ہے حالانکہ چین میں 120 واٹ سپورٹ دی گئی ہے۔

ڈیوائس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا ٹیلی فوٹو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 534 ڈالرز (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 587 ڈالرز (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی کیو او او 7

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں 6.62 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 12 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی ٹرپل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

آئی کیو او او 7 میں 4400 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری 0 سے 100 فیصد صرف 22 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔

گیمنگ فون ہونے کی وجہ سے اس میں لیکوئیڈ کولنگ سسٹم دیا گیا ہے تاکہ ڈیوائس گیمز کھیلنے کے دوران گرم نہ ہو۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کا بیسک ماڈل یعنی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا جس کی قیمت 427 ڈالرز (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 454 ڈالرز (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 480 ڈالرز (73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024