• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ جیت لیا

شائع April 26, 2021
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

فیس بک کا نام سن کر ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟

یقیناً تصاویر، ویڈیوز، ری ایکشنز، پوسٹس اور ایسے ہی لاتعداد چیزیں۔

مگر کیا کبھی آپ سوچ سکتے ہیں کہ فیس بک دنیائے فلم کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے؟

تو جان لیں کہ فیس بک نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

جی ہاں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ پہلی بار ہے جب گیم انڈسٹری کے ایک پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔

25 منٹ کی یہ فلم 'کولیٹی' فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ فیس بک اوکیولس
فوٹو بشکریہ فیس بک اوکیولس

اس فلم کو دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی وی آر ویڈیو گیم میڈل آف آنر کے لیے بنایا گیا تھا۔

کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر 4 فلموں کو شکست دی۔

اس مختصر فلم کو انتھونی Giacchino نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی 92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔

کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔

آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح ایک بلاگ میں پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی اصل ہیرو کولیٹی ہی ہیں جنہوں نے اپنی کہانی شیئر کی،فلم میں نے ہم نے دیکھا تھا کہ مزاحمت کے لیے جرات کی ضروروت ہوتی ہے، مگر کسی کے لیے اپنے تکلیف دہ ماضی میں واپس جانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024