• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: بھارت سے اظہارِ یکجہتی پر سوارا بھاسکر پاکستانیوں کی مشکور

شائع April 25, 2021
بھارت ان دنوں شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
بھارت ان دنوں شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارت ان دنوں کورونا وائرس سے یومیہ کیسز اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ آکسیجن کی قلت کے باعث شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہے۔

25 اپریل کو بھارت میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 49 ہزار 691 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 311 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ کیسز اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ آکسیجن کی قلت سے متعلق تصاویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے پڑوسی ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا بحران: پاکستانیوں کی ہمدردی پر کنگنا رناوٹ کا اظہار مسرت

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے وزیراعظم عمران خان پر زور دیا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر بھارت کے لیے امداد بھیجیں۔

اس حوالے سے کئی ٹرینڈز بھی سامنے آئے جن میں سے 'IndiaNeedsOxygen' اور 'PakistanStandsWithIndia' کے ہیش ٹیگز بھی شامل تھے۔

بعدازاں 23 اپریل کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال، پاکستانیوں کا وزیراعظم سے امداد بھیجنے پر زور

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان نے کورونا وائرس کے سبب شدید بحرانی صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر امداد کی پیشکش کی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے دوران بھارت کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان باضابطہ طور پر امداد کی پیشکش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل ایدھی کا مودی کو خط، بھارت میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش

صحت کے بحران کے وقت میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار پر گزشتہ روز اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اور اب ایک اور بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں سوارا بھاسکر نے کہا کہ ' اس تباہ کن وقت میں پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے بھارت سے اظہارِ یکجہتی اور ہمدردی دیکھ کر خوشی ہوئی'۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھارت کو باضابطہ امداد کی پیشکش

سوارا بھاسکر نے کہا کہ ' اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے میڈیا اور مین اسٹریم پر پاکستانیوں کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا ہے اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں'۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ' آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ پڑوسی'۔

قبل ازیں سوارا بھاسکر نے بھارت کے لیے تشویش کا اظہار کرنے پر پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تھا 'شعیب اختر جی ہم، آپ کی ہمدردی اور جذبہ انسانی کے بہت مشکور ہیں '۔

شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں حکومت پاکستان اور مداحوں سے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے میں بھارت کی مدد کرنے پر زور دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024