گلگت بلتستان میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید پابندیاں عائد
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے ان علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا یے جہاں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے زائد 5 فیصد سے زائدہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلوں میں کھانے پر پابندی اور تمام پارکس بند کر دینے کے احکامات دیے ہیں، ہوٹلوں سے صرف پارسل لینے کی اجازت ہو گی۔
تعلیمی حوالے سے کہا گیا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے پازیٹیو کیسز کی شرح5 فیصد سے تجاوز کرے انہیں بند کر دیا جائے گا۔
اسی طرح سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں صرف50 فیصد ملازمین کام کر سکیں گے جبکہ آمنے سامنے بیٹھ کر میٹینگز کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مذکورہ پابندیوں کے تحت ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دنوں کے لیے بند رہے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف پچاس فیصد سواریوں کو بیٹھانے کی اجازت ہو گی۔
محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق تمام تجارتی مراکز شام 6بجے سے سحری تک بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق پٹرول پمپس ،میڈیکل اسٹورز اور دیگر بنیادی ضرورت کے مراکز پر نہیں ہو گا۔