• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

شائع April 25, 2021
اداکارہ نے 2018 میں بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا —فائل فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ نے 2018 میں بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا —فائل فوٹو:انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ورینہ حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے عامر خان کے آخری بیان کا بھی حوالہ دیا۔

اپنی آخری پوسٹ میں اداکارہ ورینہ حسین نے لکھا کہ 'میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو اپنی روانگی کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ نہیں ہے لیکن میں اپنے دوستوں اور مداحوں کے لیے ایسا کروں گی، جن کی محبت ہمیشہ میری طاقت رہی ہے'۔

مزید پڑھیں: 'سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہے'

انہوں نے لکھا کہ 'یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم میرا اکاؤنٹ چلاتی رہے گی تاکہ آپ میرے کام سے باخبر رہیں'۔

اداکارہ ورینہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عامر سر کی زبان میں، دکھاوا ترک کرتے ہوئے'۔

یاد رہے کہ ورینہ حسین نے 2018 میں فلم 'لویاتری' سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور یہ فلم سلمان خان نے پروڈیوس کی تھی۔

'لو یاتری' میں ان کے ہیرو کا کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری شروع کردی

ورینہ حسین بعدازاں سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کے گانے 'منا بدنام ہوا' کا حصہ بھی بنی تھیں۔

ان دنوں بولی وڈ اداکارہ ورینہ حسین، دھیرج کوٹکر کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے مارچ کے مہینے میں اپنی 56 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024