• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آکسیجن کی کمی کے پیشِ نظر پنجاب میں 2 ہفتوں کیلئے الیکٹو سرجریز پر پابندی

شائع April 25, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.38 ریکارڈ کی گئی اور میڈیکل آکسیجن کی کمی سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں 2 ہفتوں کے لیے الیکٹو سرجریز پر پابندی لگادی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میڈیکل سروسز کے لیے 91 فیصد آکسیجن استعمال کی جارہی ہے جس میں سے 60 فیصد سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ باقی نجی ہسپتالوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: نئی قسم کے کورونا وائرس سے نو عمر، نابالغوں کی بڑی تعداد متاثر

یاسمین راشد نے بتایا کہ ایمرجنسی آپریشن ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت میڈیکل آکسیجن درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

'صوبے میں میڈیکل آکسیجن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے'

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ لاہور میں کورونا سے مزید 28 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، فیصل آباد 27 فیصد، ملتان 23 فیصد اور لاہور 20 فیصد پر آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 200 وینٹیلیٹرز جبکہ آج لاہور میں مزید 23 وینٹیلیٹرز لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا وائرس سے شدید متاثرہ اضلاع میں مؤثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 94 فیصد وینٹیلیٹرز آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کے لیے 2 ہزار 310 بیڈز دے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں میڈیکل آکسیجن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔

'پنجاب میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے'

یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر 33 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کو مکمل لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے کے 9 لاکھ 34 ہزار 170 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 706 لوگوں کی ویکسینیشن کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس وقت لاک ڈاؤن والے 15 علاقے ہیں۔

'3 لاکھ 91 ہزار ویکسین کا اسٹاک ہے'

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے گزشتہ روز ڈھائی لاکھ ویکسینز فراہم کی گئیں جبکہ ڈھائی لاکھ آئند روز تک مل جائیں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ ویکسین کے بعد ہمارے پاس 3 لاکھ 91 ہزار ویکسین کا اسٹاک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو مزید 10 لاکھ ویکسین مل جائیں گیں۔

'بلاول کی حالیہ پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا'

یاسمین راشد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرکے کہا کہ 'مجھے بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس سن کر بہت افسوس ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ کون سا وقت ہے کہ کسی پر تنقید کرنے کا اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکز کو ویکسین سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں معاملہ زیر بحث آیا تو سب سے بڑا حصہ سندھ کو فراہم کیا گیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے اعتراض نہیں کیا کیونکہ اس وقت سندھ کی صورتحال ہمارے مقابلے میں بہت خراب تھی'۔

مزید پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت جنوری تا مارچ پنجاب میں کورونا وائرس سے زیادہ تباہی مچی

یاسمین راشد نے کہا کہ بلاول کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے حالات میں پنجاب پر تنقید کریں جبکہ پنجاب سب سے زیادہ ویکسین لگارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 'بلاول صاحب، جو ویکسین سندھ کو دی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی'۔

'اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو مئی کے اواخر تک 50 سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024