• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا کی سنگین صورتحال: وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی

شائع April 24, 2021
عمران خان نے کہا کہ میں انسانیت کو درپیش عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے — فائل فوٹو / الجزیرہ اسکرین گریب
عمران خان نے کہا کہ میں انسانیت کو درپیش عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے — فائل فوٹو / الجزیرہ اسکرین گریب

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سنگین حالات سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی عوام کو کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ ہمیں انسانیت کو درپیش عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے'۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ 3 روز سے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز پاکستان میں 'IndiaNeedsOxygen' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا نظر آیا اور وزیراعظم عمران خان سے اصرار کیا گیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر بھارت کے لیے امداد بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال، پاکستانیوں کا وزیراعظم سے امداد بھیجنے پر زور

دوسری جانب معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت میں وبا کی اس نئی لہر کے دوران تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ، وائرس کی نئی طرز کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے 'کمبھ میلے' سمیت بڑے عوامی اجتماعات کی اجازت دینے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: عالمی وبا کی سنگین صورتحال کے باعث نظام صحت متاثر، متعدد ہسپتالوں میں آکسیجن ختم

ہندوستان کا نظام صحت طویل عرصے سے ناقص فنڈنگ ​​کا شکار ہے اور کووڈ-19 کی نئی طرز پھیلنے سے آکسیجن، ادویات اور ہسپتال کے بستروں کی شدید قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال آکسیجن کی فراہمی کے لیے درد مندانہ اپیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رواں ماہ کے دوران بھارت میں 40 لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس سال کے اوائل میں پیدا ہونے والی امید کی کرن دم توڑتی نظر آرہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Khan Apr 24, 2021 06:32pm
Mr Prime Minister, Why don't we send them some help? Even just some oxygen bottles if we can.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024