• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں بدترین شکست

شائع April 23, 2021
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو / اے پی
— فائل فوٹو / اے پی

زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

زمبابوے کو 19 کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد تناشے کموہکاموے کا ساتھ دینے تدیوناشے مرومانی کریز پر آئے تاہم 13 رنز بنانے کے بعد ارشد اقبال نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث زمبابوے کی رنز بنانے کی اوسط زیادہ نہ ہو سکی ہے اور وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20: رضوان کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان 11 رنز سے کامیاب

تناشے کموہکاموے میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، ریجِس چاکبوا 18 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رؤف اور عثمان قادر نے ایک، ایک حاصل کی۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ہدف کا تعاقب سست روی سے کیا اور 5 اوورز میں محض 21 رنز بنائے۔

محمد رضوان 18 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جس کے بعد فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے۔

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 56 کے مجموعے پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے لیے انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔

کپتان بابراعظم کی ہمت بھی 78 کے اسکور پر جواب دے گئی، وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے، انہوں نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

آصف علی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا اور وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کام نہ آسکے اور اہم وقت پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد فہیم اشرف بھی دباؤ برداشت نہیں کر پائے اور 19 ویں اوور میں 87 کے اسکور پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دانش عزیز کو بھی سیریز میں مسلسل موقع دیا گیا لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر پائے اور سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 22 رنز بنائے، جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔

نوجوان بلے باز ایک ایسے موقع پر ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جب آخری اووورز میں برق رفتاری سے رنز بنانے تھے۔

پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ 19 رنز سے ہار گئی۔

آخری اوور میں حارث رؤف 6، عثمان قادر اور ارشد اقبال صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو سیریز میں شان دار کامیابی دلائی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024