• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منیب بٹ کے آملیٹ کی ترکیب یاسر حسین کو بھا گئی

شائع April 23, 2021
اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں منب بٹ خود کے لیے سحری چیلنج رکھتے نظر آئے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں منب بٹ خود کے لیے سحری چیلنج رکھتے نظر آئے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

اس رمضان، اداکار منیب بٹ یوٹیوب ویڈیوز میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان کے لیے سحری بناتے ہوئے نظر آئے ہیں اور ان کی ویڈیو اداکار و کامیڈین یاسر حسین کو بھی بھاگئی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں منیب بٹ کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی کھانا پکانے کی ویڈیوز کی تعریف کی اور مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی یہ دلچسپ ویڈیوز دیکھیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ 'مکھن ذائقے دار لگ رہا ہے'۔

مزید پڑھیں: منیب بٹ کا منال خان اور صبور علی کو شادی کرنے کا مشورہ

یاسر حسین نے اداکار کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'منیب بٹ بھائی، آپ نے صبح صبح موڈ اچھا کردیا'۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ لازمی طور پر منیب بٹ کے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز دیکھیں۔

یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں منیب بٹ سحری کے لیے سامان حاصل کرنے گروسری اسٹور جاتے ہیں، کچھ اجزا خریدتے ہیں اور آملیٹ بنانے کی تیاری کرتے ہیں۔

ویڈیو میں منیب بٹ بتاتے ہیں کہ یہ ان کی سیکریٹ ریسیپی ہے اور انہوں نے آملیٹ کی اس ترکیب میں بہت زیادہ اجزا شامل کیے ہیں۔

منیب بٹ نے اپنے آملیٹ میں بروکلی، شملہ مرچ، ٹماٹر، زیتون، مشرومز، ہری مرچ اور مصالحہ جات شامل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن، منیب بٹ کو غیر ملکی سیاحوں کو اپنی مقبولیت سے متعلق بتانے پر تنقید کا سامنا

تاہم جب ان کا آملیٹ پک کر تیار ہوا تو وہ آملیٹ نہیں بلکہ انڈوں کا خوگینہ تھا۔

منیب بٹ نے 11 ماہ قبل اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا تھا اور وہ مختلف کوکنگ ریسیپز سمیت مختلف موضوعات پر 25 ویڈیوز اپلوڈ کرچکے ہیں۔

یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز میں ان کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب، ان کے ٹریول ایڈونچرز، ساحل سمندر اور چڑیا گھر کی سیر کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024