• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دی کونجیورنگ 3 : اس سیریز کی اب تک کی سب سے 'دہشتناک فلم'

شائع April 22, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ایڈ اور لورین وارن ایک بار پھر ایک دہشتناک کہانی پردہ اسکرین پر بیان کرنے کے لیے لوٹ رہے ہیں۔

دی کونجیورنگ سیریز کی تیسری فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں دہشت، قتل اور نامعلوم آسیب کی خوفناک کہانی کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

دی کونجیورنگ : دی ڈیول میڈی می ڈو اٹ میں ویرا فارمیگا اور پیٹرک ولسن ایک بار پھر ماورائی واقعات کی تحقیقات کرنے والے حقیقی کرداروں ایڈ اور لورین وارن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم جس کہانی پر مبنی ہے اسے ایڈ اور لورین وارن کا تاریک ترین کیس بھی قرار دیا جاتا ہے اور کونجیورنگ سیریز کی سابقہ 2 فلمز کے برعکس اس بار مرکزی کردار کسی آسیب زدہ گھر میں تحقیقات نہیں کریں گے۔

اس کی بجائے وہ ایک عدالتی کارروائی کا حصہ ہوں گے جو آرنی جونسن نامی نوجوان کا تھا جس نے قتل کیا تھا مگر اس کا دعویٰ تھا کہ اس کے جسم پر آسیب نے قبضہ کیا ہوا تھا اور وارنز اس معاملے کی تحقیقات کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ڈسپکرپشن میں لکھا ہے 'یہ وارن فیملی کے چند سنسنی خیز کیسز میں سے ایک ہے جس میں وارنز کو ایسے حالات سے گزرنا پڑا جس کا سامنا انہیں کبھی نہیں ہوا تھا'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس بار فلم کی ہدایات جیمز وان کی بجائے مائیکل شاویز نے دی ہیں تاہم جیمز وان فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ متعدد پہلوؤں کے باعث یہ اب تک کی سب سے بڑی کونجیورنگ فلم ہے، ہم نے فلم کا اختتام ویرا اور پیٹرک کو دکھایا اور انہوں نے بھی اتفاق کیا کہ یہ سب سے دہشتناک کونجیورنگ فلم ہے۔

ڈائریکٹر نے کہا 'فم میں کچھ حقیقی تاریک مواد کو دکھایا گیا ہے، یہ یقیناً ایسا کیس ہے جس کے نتائج اور کردار حقیقی تھے، ان حقیقی واقعات اور المیے کا سامنا وارن فیملی کو ہوا تھا'۔

یہ کونجیورنگ یونیورس کی 7 ویں فلم ہوگی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سے قبل دی نن، 2 کونجیورنگ اور 3 اینا بیل فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، اس سیریز کا آغاز 2013 میں دی کونجیورنگ میں سے ہوا تھا، جس میں ایک ڈیڑھ سو سال پرانے گھر میں رہنے والے خاندان کو پراسرار واقعات سے ہونے والی پریشانی کو دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حقیقی زندگی میں ایڈ اور لورین وارن نے 10 ہزار سے زیادہ کیسز کی تحقیقات امریکا اور بیرون ملک میں کی تھیں۔

کونجیورنگ سیریز کی نئی فلم 4 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024