• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام میں نفرت انگیز پیغامات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف

شائع April 22, 2021
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے صارفین کو نفرت انگیز یا توہین آمیز مواد سے بچانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں انسٹاگرام نے بتایا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں لوگوں کے ڈائریکٹ میسجز میں نفرت انگیز یا توہین آمز درخواستوں کی روک تھام کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق لوگوں کو ڈائریکٹ میسجز ریکوئسٹس میں اکثر نفرت انگیز یا غیر ضروری میسجز موصول ہوتے ہیں۔

یہ ان افراد کی جانب سے کیے جانے والے میسجز ہوتے ہیں جن کو صارف فالو بھی نہیں کرتا۔

اب انسٹاگرام کی جانب سے کی ورڈز اور ایموجیز کی فہرست کی فلٹرنگ کی جائے گی، جس کے لیے مختلف اداروں سے اشتراک کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹ میسجز ریکوئسٹس میں اب ان حملوں یا ایموجیز کو فلٹر کیا جائے گا یا ایسی کوئی بھی ایموجی یا الفاظ جن کا اندراج صارف نے کیا ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پرائیویسی سیٹنگز میں ایک نئے سیکشن ہیڈن ورڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کوئی بھی فلٹر ڈائریکٹ میسج ریکوئسٹ ایک علیحدہ ہیڈن ریکوئسٹس فولڈر میں جائے گی اور میسج کی تحریر اسی وقت نظر آئے گی جب تک اس پر کلک نہیں کیا جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور فیچر بھی پیش کیا جارہا ہے جو کسی بلاک کیے جانے والے صارف کی جانب سے آپ سے رابطے کی کوششوں کو زیادہ مشکل بنادے گا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اگر آپ کسی صارف کو بلاک کرتے ہیں تو اب آپ کے پاس ایک آپشن ہوگا جس کے تحت اس صارف کی جانب سے بنائے گئے نئے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کرسکیں گے۔

مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انسٹاگرام کو یہ علم کیسے ہوگا کہ اسی صارف نے کونسا نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق ڈی ایم ریکوئسٹ فلٹر کا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ اکاؤنٹ بلاکنگ فیچر کے لیے چند ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024