• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

معروف بھارتی مذہبی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کا کورونا سے انتقال

شائع April 22, 2021
بھارتی حکومت نے مولانا وحیدالدین خان کو ملک کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ 'پدما وِبھوشن' سے نوازنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
بھارتی حکومت نے مولانا وحیدالدین خان کو ملک کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ 'پدما وِبھوشن' سے نوازنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارت کے معروف مذہبی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 96 سالہ مذہبی اسکالر کا حال ہی میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

رپورٹ میں خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد مولانا وحیدالدین کو 12 اپریل کو دہلی کے اپولو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا وحیدالدین خان کو 'عقائد اور روحانیت' سے متعلق ان کی بصیرت کے باعث یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'مذہبی اسکالر برادری کی خدمت اور سماجی خودمختاری کے لیے بھی پرعزم تھے، ان کی وفات پر ان کے اہلخانہ اور خیر خواہوں سے تعزیت کرتا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے پر نریندر مودی کو اپوزیشن کی تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بھارتی حکومت نے مولانا وحیدالدین خان کو ملک کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ 'پدما وِبھوشن' سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔

سال 2000 میں انہیں بھارت کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ 'پدما بھوشن' ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025