• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گلوکار علی حیدر امریکا میں ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے تیار

علی حیدر کا پہلا البم ’جانے جان سن‘ 1988 میں ریلیز ہوا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
علی حیدر کا پہلا البم ’جانے جان سن‘ 1988 میں ریلیز ہوا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

گلوکاری و اداکاری کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی حیدر اب ہوسٹن میں ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

وہ امریکی ٹی وی چینل این ٹی وی ہوسٹن پر 'دی علی حیدر شو' کی میزبانی کریں گے۔

اس حوالے سے علی حیدر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'ہم ایک بڑے سیٹ کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں'۔

علی حیدر نے بتایا کہ 'ایک گھنٹے کے دورانیے پر مبنی یہ شو میوزک پر مبنی ہوگا اور 'تفریح ' سے بھرپور ہوگا جو چینل پر ہفتے میں ایک مرتبہ نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’کوئی ملتا ہی نہیں‘ کے ساتھ علی حیدر کی واپسی

انہوں نے کہا کہ 'شو کا فارمیٹ تفریح، انٹرٹینمنٹ اور لائیو میوزک ہے، یہ ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ریکارڈڈ شو ہوگا'۔

شو میں چینل کی بنیادی آڈینس یعنی جنوبی ایشیائی افراد کے مطابق پاکستانی اور بھارتی نمائندگی شامل ہوگی۔

رواں ماہ کے آغاز میں این ٹی وی ہوسٹن نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے علی حیدر کے ساتھ کام کرنے سے متعلق بتایا تھا۔

یاد رہے کہ علی حیدر کا پہلا البم ’جانے جان سن‘ 1988 میں ریلیز ہوا تھا انہوں نے بہت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی حیدر کو ہولی وڈ فلم کی پیشکش

ان کا گانا 'پرانی جینز' جو ان کی 1993 کا البم کا حصہ تھا وہ نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔

بعدازاں کچھ عرصے تک انہوں نے موسیقی سے دوری بھی اختیار کی تھی اور صوفیانہ موسیقی کے ذریعے واپسی کی تھی۔

انہوں نے موسیقی سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بیٹے کی موت کے بعد موسیقی ترک کر دی تھی۔

علی حیدر نے نعتیں، حمد اور نوحے بھی پڑھے، جنہیں مداحوں نے بہت زیادہ کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ایک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024