• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی کمیشن کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش

شائع April 22, 2021
امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے ابتر سلوک کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھارت پر پابندی کی سفارش کی ہے—
امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے ابتر سلوک کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھارت پر پابندی کی سفارش کی ہے—

امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے بدترین سلوک اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال ہندوستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی اس سفارش پر ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس مشورے پر عمل درآمد کرے گا اور اپنے قریبی اتحادی بھارت کی مذمت کرے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلمان سمیت تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، وزیر خارجہ

کمیشن اپنی سفارشات پیش کرتا ہے لیکن امریکی پالیسی مرتب نہیں کرتا اور اس نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان نے مذہبی آزادی کے حوالے سے منفی رجحان جاری رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کی منظم انداز میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال نئی دہلی میں مہلک فسادات کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد میں پولیس کی مداخلت کے الزامات کی نشاندہی بھی کی تھی اور مودی کے زیر انتظام شہریت کے قانون پر بدستور تشویش کا اظہار کیا جہاں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کو غیر ہندوستانی قرار دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت مخالف آوازوں کو دبا رہی ہے اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت ملک بھر میں بین المذاہب شادیوں پر پابندیوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک میں شامل کیا جائے، امریکی کمیشن

کمیشن نے سفارش کی کہ محکمہ خارجہ ہندوستان کو 'خاص تحفظات کے حامل ملک' کے طور پر نامزد کرے اور اس بلیک لسٹ میں شامل کرے جس میں پاکستان، سعودی عرب اور چین شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی بلیک لسٹ میں شامل دیگر ممالک کی فہرست میں ایریٹیریا، ایران، میانمار، نائجیریا، شمالی کوریا، تاجکستان اور ترکمانستان بھی شامل ہیں اور اگر ان ممالک نے اپنی کارکردگی بہتر نہ بنائی تو ان پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

بھارت کے حوالے سے ان سفارشات سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات کیے گئے کمشنر جونی مور نے اختلاف کیا۔

مور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس کے آئین میں مذہبی آزادی ضمانت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن، او آئی سی کی بھارت پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں سے ہندوستان کو 'خاص تحفظات کا حامل ملک' قرار نہیں دیا جانا چاہیے، ان کی مذہبی آزادی سب سے بڑی تاریخی نعمت ہے۔

کمیشن نے محکمہ خارجہ سے درخواست کی بھارت کے ساتھ ساتھ روس، شام اور ویتنام کو بھی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ strong text

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024