• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بابر اعظم ٹی20 رینکنگ میں ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

شائع April 21, 2021
بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں— فائل فوٹو: اے پی
بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کے کپتان بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے والے بلے باز بابراعظم ہر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹی20 کرکٹ میں بھی بہتر رینکنگ کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20: رضوان کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان 11 رنز سے کامیاب

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم 4 میچوں میں سنچری اور نصف سنچری سمیت 210 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔

اس شاندار کارکردگی کی بدولت بابر اعظلم ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے اور وہ پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے صرف 48 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان زمبابوے کے خلاف سیریز میں بہترین کھیل پیش کر کے عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہو سکتے ہیں۔

بابراعظم کی ترقی کے نتیجے میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ ایک درج تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

محمد رضوان کو بھی بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا اور 8 درجے ترقی کے بعد وہ کیریئر کی بہترین 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ فخر زمان بھی 17 درجے ترقی کر کے 33ویں نمبر پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹی20 سیریز کیلئے زمبابوے کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی نے بھی رینکنگ میں بہتری حاصل کرلی ہے اور وہ بھی کیریئر کی بہترین 11ویں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ کے چند کھلاڑی بھی بہتری انفرادی کارکردگی کی بدولت درجہ بندی میں ترقی پانے میں کامیاب رہے۔

مڈل آرڈر بلے باز راسی وین ڈر ڈوسن نویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایڈن مرکرم بھی تین نصف سنچریوں کی بدولت 31 درجے بہتری کے بعد 34ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024