• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر لیاقت کے 'ناگن ڈانس' پر تنقید، 'میں نے وعدہ کیا ہے آئندہ نہیں کروں گا'

شائع April 21, 2021
عامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا— فوٹو:انسٹاگرام
عامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا— فوٹو:انسٹاگرام

گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، میزبان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے ایک شو میں کیے گئے 'ناگن ڈانس' پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

عامر لیاقت یوں تو مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں اور ان دنوں وہ نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن 'پیارا رمضان' کی میزبانی کررہے ہیں۔

ان کی اسی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان دنوں 'جیوے پاکستان' کے نام سے پروگرام کا ایک حصہ نشر ہوتا ہے جس میں مختلف اداکار بھی شریک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشن: عامر لیاقت کی ویڈیوز پر عوام کے دلچسپ تبصرے

چند روز قبل ان کے شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان شریک ہوئے تھے اور اس دوران وہ سری دیوی بننے کی کوشش میں اس خطرناک 'ناگن ڈانس' کرتے دکھائی دیے تھے جس نے شائقین کو ہکا بکا کر کے رکھ دیا تھا۔

ویڈیو میں وہ شو کے اسٹیج پر لیٹ کر عجیب و غریب انداز میں ناگن ڈانس کرتے نظر آئے تھے۔

اس ویڈیو کے علاوہ عامر لیاقت عرف یوسین بولٹ نے اپنی تیز رفتار دوڑ سے سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا تھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ پاکستان کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایتھیلیٹ نسیم حمید 17 اپریل کو عامر لیاقت کی افطار ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے متعلق نامناسب ٹوئٹ پر عامر لیاقت کو پھر تنقید کا سامنا

اس دوران عامر لیاقت اور نسیم حمید نے ریس لگائی اور وہ جیتنے کی خواہش میں تیزی سے گر پڑے تھے اور یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

عامر لیاقت نے اس ریس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'نسیم حمید اور عامر لیاقت نے 20 میٹرز کی ریس لگائی تھی'۔

تاہم انہوں نے کتنے میٹر کی دوڑ لگائی یہ جاننے میں کسی کو دلچسپی نہیں البتہ ان پر میمز بنائی گئیں اور عامر لیاقت کو اپنی مذکورہ دونوں ویڈیوز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

جس کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی، میں نے انہیں آدھا ہردایا تھا اور چیٹنگ کرنے کی کوشش میں، میں گر پڑا تھا'۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ 'میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی آدمی ہوں'۔

تاہم آج پھر ان کی اداکار یاسر حسین کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ دونوں ہی ناگن ڈانس کا انداز اپنائے نظر آرہے ہیں۔

— فوٹو:فیس بک
— فوٹو:فیس بک

تبصرے (2) بند ہیں

زاہد بٹ Apr 22, 2021 01:22pm
ایک تو یہ جعلی ڈاکٹر ہے خدا کے لئے اس کے نام سے ڈکٹر کا سابقہ ہٹا دیں اور اچھا ہوگا اس کی جگہ مسخرہ لگا دیا جائے
Jo Apr 22, 2021 03:03pm
اس عمر میں یہ زیب نہیں دیتا just cheap stunts!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024