• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

یاسرہ رضوی، بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی

شائع April 21, 2021
یاسرہ رضوی نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کی کاسٹ یا کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا— فوٹو: انسٹاگرام
یاسرہ رضوی نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کی کاسٹ یا کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا— فوٹو: انسٹاگرام

ویب سیریز 'چڑیلز' سمیت 'ڈنک' اور 'دل نااُمید تو نہیں' جیسے منفرد موضوعات پر بنے ڈراموں کا حصہ بننے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ نے نامور لکھاری بی گل کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

یاسرہ رضوی نے بتایا کہ وہ ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مذکورہ اعلان کیا اور ساتھ ہی وائٹ بورڈ (فلم سلیٹ) کی تصویر شیئر کی جس پر 'ورکنگ ویمن'، اقساط اور سینز کی تعداد درج تھی۔

مزید پڑھیں: چڑیلز کے بعد 'ڈنک' کا حصہ بننے پر تنقید، یاسرہ رضوی کا جواب

یاسرہ رضوی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بطور ہدایات کار، ان کا اپنا نام جبکہ رائٹر میں بی گل کا نام درج تھا۔

تاہم یاسرہ رضوی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ڈرامے کی ہدایات دیں گی یا ویب سیریز کی۔

مگر اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کی کاسٹ یا کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت سے'فیمنسٹ' ہوں جب اس لفظ کا مطلب بھی نہیں پتا تھا، یاسرہ رضوی

خیال رہے کہ بی گل کا شمار پاکستان کی مقبول سکرین رائٹرز میں ہوتا ہے اور ان کا لکھا ڈراما 'ڈر سی جاتی ہے صلہ' نے بہت زیادہ مقبولیت پائی تھی۔

ان دنوں بی گل کا ڈراما 'رقیب سے' نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایکٹنگ ڈیبیو بھی کیا ہے۔

'رقیب سے' میں حدیقہ کیانی کے علاوہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024