• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹویوٹا کی پہلی الیکٹرک گاڑی جو صارفین کو دستیاب ہوگی

شائع April 21, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑی بی زی 4 ایکس متعارف کرادی ہے۔

یہ اس کمپنی کی پہلی ایسی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی ہے جو جلد دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق بی زی 4 ایکس ایس یو وی 2022 کے وسط میں صارفین کو دستیاب ہوسکتی ہے۔

ٹویوٹا نے فروری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2021 کے آخر تک 3 الیکٹرک گاڑیاں امریکا میں متعارف کرائے گی جن میں سے مکمل الیکٹرک ماڈلز ہوں گے جبکہ ایک پلگ ان ہائبرڈ ہوگا۔

کمپنی 2025 تک دنیا کے مختلف ممالک یں 70 مختلف الیکٹرک گاڑیوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مگر اب جاکر کمپنی نے ماحول دوست گاڑیوں کی تیاریوں کے منصوبے کو حتمی شکل بی زی 4 ایکس ایس یو سی کے ذریعے دی ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

کمپنی کی جانب سے اس نئی گاڑی کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر یہ معلوم ہے کہ اسے جاپانی کمپنی نے Subaru کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

اس میں آل وہیل ڈرائیو کا فیچر موجود ہوگا اور ٹویوٹا کی نئی بیٹری الیکٹرک ای ٹی این جی اے پاور ٹرین سے لیس ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس گاڑی میں کلاس لیڈنگ افادیت اور بہت زبردست ڈرائیونگ رینج صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

مختلف رپورٹس کے مطابق اس میں بیٹری کے لیے سولر چارجنگ سسٹؐ موجود ہوسکتا ہے، تاہم یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

ٹویوٹا 2050 تک زہریلی گیسوں کو خارج کرنے والی گاڑیوں کی تیاری ختم کرنا چاہتی ہے۔

اس سے پہلے 2020 کے آخر میں ٹویوٹا نے ایک الیکٹرک گاڑی سی پلس پوڈ متعارف کرائی تھی مگر وہ عام صارفین کی بجائے جاپان میں مخصوص اداروں کو ہی دستیاب ہے۔

اس گاڑی میں صرف 2 افراد سفر کرسکتے ہیں اور چھوٹی ہونے کے باوجود اس کا مشن کافی بڑا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

کمپنی کے مطابق اس کے ڈیزان کا مقصد بیٹری پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے لوگوں کی توجہ کو بڑھانا ہے۔

یہ نئی گاڑی روزانہ کے استعمال کے دوران مختصر سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس گاڑی کی لمبائی 98 انچ اور چوڑائی 51 انچ ہے جبکہ وزن 680 کلو گرام ہے۔

کمپنی کے مطابق حجم چھوٹا رکھنے سے اس کی تیاری آسان اور قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ باڈی پینل پلاسٹک سے تیار کیے گئے ہیں۔

گاڑی میں 9.1 کلو واٹ لیتھیم اون بیٹری دی گی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 37 میل فی گھنٹہ ہے۔

کمپنی کے مطابق مکمل چارج پر یہ گاڑی 93 میل تک سفر کرسکے گی جبکہ سی پلس پوڈ کو پورٹی ایبل جنریٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024