• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رمضان ٹرانسمیشن: عامر لیاقت کی ویڈیوز پر عوام کے دلچسپ تبصرے

شائع April 20, 2021
عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیوز وائرس ہوئی ہیں جس پر عوام نے دلچسپ تبصرے کیے— فوٹو: اسکرین شاٹ
عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیوز وائرس ہوئی ہیں جس پر عوام نے دلچسپ تبصرے کیے— فوٹو: اسکرین شاٹ

ہر سال رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے بعد وہ کونسی چیز ہے جو اگلے 30 دن تک تمام پاکستانی قوم کو کسی نہ کسی طرح محظوظ رکھنے کا فن جانتی ہے، جی بالکل درست فرمایا، وہ چیز کوئی اور نہیں بلکہ عامر لیاقت شو ہے۔

اس وقت یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ ان کے موجودہ شو کا کیا نام ہے، گزرے سالوں میں وہ مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں لہٰذا ہم انہیں عامر لیاقت شو کا نام ہی دیتے ہیں کیونکہ یہ شو حقیقتاً ان کی ہی مرہون منت چلتے ہیں۔

آگے بڑھنے سے قبل یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ اس سال عامر لیاقت حسین زیر بحث کیوں ہیں۔

وہ اس لیے کہ اس سال انہوں نے اپنے ہی تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سری دیوی بننے کی کوشش کی اور نیچے دی ہوئی ویڈیو سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس خطرناک 'ناگن ڈانس' نے شائقین کو کیوں ہکا بکا کر کے رکھ دیا۔

ابتدائی 18 سیکنڈ کے بعد اس ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس سال ایک مرتبہ پھر کیوں عامر لیاقت رمضان المبارک میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں، البتہ 56 سیکنڈ تک آگے بڑھا کر آپ اس ویڈیو کو دیکھنے کی اذیت سے بچ سکتے ہیں۔

اور یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر لیاقت اس وقت پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے رکن اور گزشتہ ادوار میں وزیر برائے مذہبی امور کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ابھی عوام اس ویڈیو کے 'سحر' سے نکلے بھی نہ تھے کہ عامر لیاقت عرف یوسین بولٹ نے اپنی تیز رفتار دوڑ سے سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا اور اگر یقین نہ آئے تو آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر لیاقت ٹی وی شو کے دوران اس طرح 'گرے' ہوں بلکہ یہ فہرست کافی طویل اور کئی سالوں پر محیط ہے جہاں رکن قومی اسمبلی ہر سال خود ہی اپنا ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام اس ویڈیو کو مسلسل شیئر کررہے ہیں لیکن ان مضحکہ خیز ویڈیوز پر وہ چاہتے ہوئے بھی ہنسنے سے قاصر ہیں۔

عوام سوشل میڈیا پر سوال کررہے ہیں کہ آخر کسی کو ایسا کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ایک وقت میں شائقین کو محظوط کرنے والے اس شو کو اب عوام اسی طرح کی بے ہنگم حرکتوں کی وجہ سے یاد رکھے ہوئے ہیں جو کئی سالوں سے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

عوام نے اس زبوں حالی پر افسوس کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا کچھ یوں اظہار کیا۔

جمال شاہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ آرٹ کی انتہائی بھونڈی توہین ہے، مُجھے عامر لیاقت سے یہ توقع نہیں تھی، وہ نقلی عالم یا نقلی سیاستدان تو بڑی کامیابی سے بنتے رہے ہیں لیکن انڈین فلم ناگن کے میوزک پر ان کا تن بدن یا من کچھ اور ہی کرتا نظر آرہا ہے، عمران خان کو ایسے ہی ساتھی زیب دیتے ہیں۔

ٹی وی میزبان کی دوڑتے ہوئے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے۔

نوریز نامی صارف نے حیرت و بے یقینی کے عالم میں سوال کیا کہ کیا یہ مذہبی اسکالر عامر لیاقت ہیں؟ جبکہ ایک اور صارف نے اعتماد کی بلندیوں کو چھونے والے عامر لیاقت اور ناصر خان کو داد بھی دی۔

تاہم اس سلسلے میں سب سے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ عوام علما سے کچھ سوال پوچھنا چاہتے ہی، بس پھر کیا تھا، غم و غصے سے بھرے عوام نے اس سوال کے جواب میں ٹوئٹس کی بھرمار کردیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

ازکا نور نے سوال کیا کہ کیا کوئی عالم اسلام شیطان کے روپ میں رمضان ٹرانسمیشن کر سکتا ہے۔

عامر لیاقت کی ٹوئٹ کو ارحم نامی صارف نے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا روزے کی حالت میں خواتین سے ریس لگانا جائز ہے۔

عدیل بھی عامر لیاقت سے کافی نالاں نظر آئے اور انہوں نے لکھا کہ ان سے پوچھیں، ایسی اوچھی حرکتیں اور ناگن ڈانس کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر انہیں فخر محسوس ہوتا ہے یا غیرت ایمانی کچوکے لگاتی ہے؟

حمزہ خان بھی تبصرہ کرنے سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے رکن قومی اسمبلی کو مشورہ دیا کہ 'تھوڑی سی انسانیت سیکھ لو بھائی، بڑی مہربانی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024