• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کیلئے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ

شائع April 20, 2021
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا —فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا —فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد نے ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد بن علی السیغ سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر سے ملاقات

دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل خاص طور پر ویزا سے متعلق امور پر پابندیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان ،اماراتی شاہی خاندان کے ایک بااثر فرد ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے ٹیلی کام اور بینکنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں وہ سندھ میں ذاتی گیمنگ ریزرو کے بھی مالک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے ملاقات میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ اٹھا دیا

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد بن علی السیغ سے ملاقات میں بھی ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے ورک ویزا پر پابندی عائد کردی تھی جس سے امارات سے ترسیلات زر پر انحصار کرنے والا پاکستان، خاص طور پر متاثر ہوا تھا۔

ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو اجازت نامے کے حصول کے لیے مشکلات اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

اماراتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے کچھ پاکستانیوں کو اٹھا بھی لیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں تقریباً 16 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کی ترقی کے سلسلے میں پاکستانی تارکین وطن کے 'مثبت کردار' پر زور دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت غیر ملکیوں کے لیے 'قابل تحسین' رہی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت پر کوئی پابندی نہیں، زلفی بخاری

دفتر خارجہ نے کہا کہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی مثبت شراکت کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے بیرون ملک دوروں کے اگلے مرحلے میں آج تہران پہنچ رہے ہیں۔

تہران کے دورے پر وزیر خارجہ سرحدی تحفظ اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کا تہران کا دورہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات گہرے اور وسیع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024