• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 97 افراد زخمی

شائع April 18, 2021
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

قائرہ: مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 97 افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثہ اور بعد ازاں صوبے کے 3 ہسپتالوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: مصر میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32 افراد جاں بحق

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔

رواں سال مارچ میں مصر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں ٹرین حادثہ، 20 افراد ہلاک

اس کے علاوہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اُترنے کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 2019 میں قائرہ کے مین ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد آتشزدگی کی وجہ سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے، مذکورہ واقعے کے باعث اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 میں ہونے والا ٹرین کا حادثہ سب سے زیادہ خوفناک حادثہ تھا جس میں رات گئے چلتی ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024