• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حنا الطاف نے آغا علی کے ساتھ تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

شائع April 17, 2021
آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ حنا الطاف، اپنے شوہر اور اداکار آغا علی کے ساتھ زیادہ تصاویر شئر نہیں کرتیں اور انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

حنا الطاف نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح کی جانب سے کیے گئے میسیجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ آغا علی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟

مزید پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

جس کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے لکھا کہ 'بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

حنا الطاف نے مزید لکھا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی، آپ خود اپنی زندگی کے باس ہیں، لہذا بہتر ہوگا آپ وہ کریں جس سے آپ کو خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی زندگی ہونا جو سوشل میڈیا پر نہیں ہوتی اس سے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ شو کی میزبانی کریں گے

خیال رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے گزشتہ برس جمعتہ الوداع، 22 مئی کو سادگی سے شادی کی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کا اعلان کیا تھا۔

رواں برس فروری میں دونوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام 'دی کَپل شو' کی میزبانی کا آغاز بھی کیا تھا۔

حنا الطاف نے 'دل نا امید تو نہیں' میں نسرین زہرہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ آغا علی نجی ٹی وی چینل پر 'دکھاوا' ڈرامے کے سیزن 2 میں یاسر نامی کردار کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024