• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوٹیوبر جیفری اسٹار کار حادثے میں زخمی، ہسپتال داخل

شائع April 17, 2021
کیسپر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور ان کی رولس رائز الٹ گئی تھی— فوٹو:اے پی
کیسپر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور ان کی رولس رائز الٹ گئی تھی— فوٹو:اے پی

یوٹیوبر، کاروباری شخصیت اور موسیقار جیفری اسٹار امریکی ریاست وائیومنگ میں کار حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق وائیومنگ ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیسپر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور ان کی رولس رائز الٹ گئی تھی۔

ان کے دوست ڈینیئل لوکس بھی اس وقت گاڑی میں موجود تھے اور دونوں کو وائیومنگ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا تھا۔

حادثے کے بعد ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہسپتال کے بستر پر موجود تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو پیش آئے حادثے سے متعلق بتایا گیا تھا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ' چند گھنٹے قبل جیفری اسٹار اور ڈینیئل کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور ان کی گاڑی 3 مرتبہ الٹ گئی تھی'۔

مزید کہا گیا تھا کہ 'جیسے ہی ڈاکٹرز مزید معلومات دیں گے ہم آپ کو آگاہ کرتے جائیں گے، شکر ہے کہ وہ دونون زندہ ہیں'۔

بعدازاں جیفری اسٹار نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ' آج کی صبح ہماری زندگیوں کے خوفناک ترین لمحات میں سے ایک تھی، میں یہاں موجود ہونے پر بہت شکر گزار ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ کمر کا کچھ حصہ متاثر ہونے کی وجہ سے میں بہت زیادہ تکلیف میں ہوں اور میری ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'میرے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مجھے مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چند ماہ لگیں گے'۔

ایک علیحدہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ میرے بہترین دوست ڈینیئل کو اندرونی چوٹیں آئیں اور چونکہ وہ 3 مرتبہ بڑی آنت کے کینسر سے متاثر ہوئے ہیں تو وہ پیچیدگیوں کا شکار ہیں اور ڈاکٹرز ان کی نگرانی کررہے ہیں۔

جیفری اسٹار اپنے کاروبار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اور دسمبر سے کیسپر اور کیلیفورنیا میں وقت گزار رہے ہیں۔

وائیومنگ منتقل ہونے کے بعد سے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی کمپنی جیفری اسٹار کاسمیٹکس میں مقامی افراد کو ملازمت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024