• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران عباس کی آواز میں 'قصیدہ بردہ شریف' ریلیز ہوتے ہی مقبول

شائع April 17, 2021
قصیدہ بردہ شریف کی یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول میںریکارڈ  کی گئی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ
قصیدہ بردہ شریف کی یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول میںریکارڈ کی گئی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس جو ان دنوں ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں اب انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا ہے جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔

عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے اور اس کی ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ 'اپنے یوٹیوب چینل کے آغاز کے ساتھ یہ میری پہلی ویڈیو ہے جس کی ہدایات میں نے خود دی ہیں'۔

مزید پڑھیں: عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

اپنی پوسٹ میں عمران عباس نے لکھا کہ 'اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں'۔

عمران عباس نے مزید لکھا کہ 'ماہِ رمضان میں حضرت محمد ﷺ کے لیے قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے سے بہتر کیا ہوسکتا ہے'۔

قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات نے عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس نے بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔

اس ویڈیو کی فوٹوگرافی کی ہدایات میٹن سیوندک نے ہدایات دی ہیں جبکہ اسے ویولو فلمز اور بزپال ٹورزم استنبول کے تعاون سے فلمایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی ’ارطغرل غازی’ کے کردار سے ملاقات

قصیدہ بردہ شریف کی یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول میں فلمائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں 'بارانِ رحمت' کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز 'دیریلیش ارطغرل' کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024